بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

عمرہ کی آڑ میں بذریعہ سعودیہ اٹلی جانے کی کوشش کرنیوالے 5 مسافر آف لوڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(8 نومبر 2025): کراچی ائیرپورٹ پر عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کاروائیاں کی ہے، ایف آئی اے امیگریشن نے عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللہ شامل ہیں، مسافروں کا تعلق، بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے مختلف علاقوں سے ہے مسافر فلائٹ کے ذریعے سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر پشاور کے مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے مسافروں نے سعودی عرب سے مصر، لیبیا اور بعد ازاں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق مسافروں نے اٹلی جانے کے لئے ایجنٹوں سے فی کس 45 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے ہوئے تھے، مسافروں نے ایجنٹوں کو 15 لاکھ روپے فی کس لیبیا پہنچنے پر ادا کرنے تھے مسافروں کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

عمرہ کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں