تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

منسوخ ویزے پر دوبارہ امریکا جانے کی کوشش مسافر کو مہنگی پڑ گئی

کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے منسوخ ویزے پر دوبارہ امریکا جانے کی کوشش کرنیوالے مسافر کو آف لوڈ کردیا، ملزم نے غلط معلومات ظاہر کرکے امریکا کا بزنس وزٹ ویزا حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منسوخ ویزے پردوبارہ امریکاجانے کی کوشش کرنیوالے مسافر کو پکڑ کر آف لوڈ کردیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے بتایا کہ محمد زاہد مغل نامی مسافر غیرملکی پرواز کیلئے امریکا جا رہا تھا، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم پیشے کے لحاظ سے ویلڈر ہے اور ملزم نے غلط معلومات ظاہر کرکے امریکا کا بزنس وزٹ ویزا حاصل کیا۔

ترجمان نے یہ بھی انکشاف کیا ملزم نے جعلسازی سے خود کو ٹیکسٹائل فیکٹری کا مالک ظاہر کیاتھا، ملزم کی تعلیم میٹرک ہے جبکہ ویزہ فارم میں ملزم نے بیچلرزظاہرکی تھی اور تمام دستاویزات 25 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے حاصل کیں۔

امیگریشن ریکارڈ کے مطابق ملزم 2022 میں بھی اسلام آبادایئرپورٹ سے آف لوڈ ہوچکا ہے ، 2022میں ملزم نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے امریکہ جانے کی کوشش کی تھی۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں