لاہور: ایف آئی اے لاہور نے مذہبی جماعت کیخلاف قانونی و مالیاتی کارروائیوں کا آغاز کردیا، اہم عہدیداروں، کارکنوں کے اکاؤنٹس اور اثاثے ریڈار پر آگئے۔
ریاست مخالف پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث مذہبی جماعت کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، ایف آئی اے مذہبی جماعت کے مالیاتی معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے، مذہبی جماعت کے اہم عہدیداروں اور کارکنوں کے اکاؤنٹس اور اثاثوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
ایف آئی اے نے پُرتشدد احتجاج کیلئے فنڈنگ میں استعمال متعدد اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں، فنڈنگ اور مالی معاونت میں ملوث اہم افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔
ترجمان نے اس سلسلے میں بتایا کہ غیرقانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث عناصرکیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: عدالت نے ٹی ایل پی کے 60 سے زائد کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
خیال رہے کہ پولیس اور دیگر اداروں نے مذہبی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیلات جاری کی ہیں جس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس، این سی سی آئی اے، ایف آئی اے کی جانب سے مذہبی جماعت کے دفتر سے سونے کے زیورات، کرنسی ودیگر سامان کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، دفتر سے ملکی، غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی جس میں بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔
دفتر سے تقریباً 11 کروڑ 42 لاکھ ملکی اور غیرملکی کرنسی ملی جس میں بھارتی روپیہ، ڈالر، یورو، پاؤنڈ ریال ودیگر شامل ہیں، 50 ہزار بھارتی روپے کے علاوہ تقریباً 72 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی بھی ملی ہے۔
حکومت نے ٹی ایل پی سے متعلق جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن شروع کردیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


