جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ابوظہبی سے سنگین جرائم میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایف آئی اےانٹرپول پاکستان نے ابوظہبی سے سنگین جرائم میں مطلوب 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائیاں جاری ہے، ایف آئی اےانٹرپول پاکستان نےسنگین جرائم میں مطلوب 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ اشتہاری ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیاگیا ہے ، گرفتار ملزمان اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔

- Advertisement -

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں عرباب خلیل، علی رضا، منیر حسین اور محمد خان شامل ہیں ، ملزم ارباب خلیل اسلام آباد پولیس، علی رضا فیصل آباد پولیس، منیر حسین اور محمد خان جہلم اور ڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے، جس کے بعد ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کیلئےریڈنوٹسسزجاری کئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں