بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

ایف آئی اے میں ملازمتوں کے مواقع، اشتہار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 اگست 2026): وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) میں گریڈ 17 اور 16 کی 34 اسامیوں پر بھرتی کیلیے اشتہار جاری کر دیا گیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے ایف آئی اے میں بھرتی کا عمل شروع کر دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل (گریڈ 17) کی 12 اسامیوں پر بھرتی ہوگی، جس کیلیے ایل ایل بی اور دو سالہ قانونی تجربہ لازمی قرار دیا گیا، عمر کی حد 22 سے 30 سال مقرر کی گئی جبکہ 5 سال عمومی رعایت بھی ہوگی۔

ایف پی ایس سی کے مطابق ایف آئی اے میں سپرنٹنڈنٹ گریڈ 16 کی 22 اسامیوں پر بھرتی ہوگی، جس کیلیے 16 سالہ ماسٹرز یا 14 سالہ بیچلرز کے ساتھ 2 سالہ متعلقہ تجربہ لازم قرار دیا گیا، عمر کی حد 20 سے 28 سال مقرر جبکہ 5 سال عمومی رعایت بھی ہوگی۔

اشتہار کے مطابق افسران کی تعیناتی پاکستان میں کہیں بھی کی جا سکے گی، دونوں عہدے عارضی ہیں تاہم مستقل ہونے کا امکان ہے، درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 ہے۔

مزید تفصیلات کیلیے لنک پر کلک کریں۔

اہم ترین

مزید خبریں