لاہور : ایف آئی اے نے لاہور اور خوشاب میں چھاپے مار کر ہنڈی کے کاروبار میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیموں نے لاہور اور خوشاب میں ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں کیں اور متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔
لاہور میں ہونے والی کارروائی کے دوران 4 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی قبضے میں لی گئی جبکہ خوشاب میں ہونے والی کارروائی کے دوران غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث متعدد افراد گرفتار کئے گئے۔
ملزمان سے 51 ہزار 800 یو اے ای درہم، 42 ہزار 172 سعودی ریال، 9 ہزار 45 یورو سمیت برطانوی پاؤنڈز اور امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔