The news is by your side.

Advertisement

سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ مخالف مہم شروع کرنے افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبرکرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ مخالف مہم شروع کرنے افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ مخالف مہم شروع کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبرکرائم ونگ نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کاآغاز وزیرداخلہ کے احکامات موصول ہونے پر کیاگیا، سرکاری تعطیل کے باوجود سائبرکرائم ونگ کے افسران کو دفاتر میں طلب کرلیا گیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس اور پیجزکی چھان بین جاری ہے ، تحقیقات کا آغاز درخواست نہیں وزارت داخلہ کے احکامات پر ہوا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نفرت انگیزموادپھیلانے والے اکاؤنٹس کی تعداد کا پتہ چلایا جارہا ہے، فوج، عدلیہ مخالف مہم چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے رواں ہفتے وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لیا تھا، وزیراعظم کو سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہم چلانے والے عناصرکے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں