The news is by your side.

Advertisement

ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار

اسلام آباد : دارالحکومت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر کینیڈا جانے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایمیگریشن نے دارالحکومت اسلام آباد کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر کارروائی کی ہے، ایف آئی اے کی کارروائی میں جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا مسافر اور انسانی اسمگلر گرفتار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کا رہائشی محمد بلاول ای کے 781 کے ذریعے کینیڈا جارہا تھا، دوران ایمیگریشن مسافر کا کینیڈا کا ویزا جعلی نکلا، جس کے بعد سیکیورٹی ایجنسی نے ایجنٹ عامر اکرم کو بھی گرفتار کرلیا۔

ایجنٹ نے مسافر محمد بلاول کو 35 لاکھ روپے میں جعلی ویزہ فروخت کیا تھا, فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مسافر اور انسانی اسمگلر کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردی۔

انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ایجنٹ سمیت 6 ملزمان اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ایف آئی اے کی ٹیم نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے دو ایجنٹ سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ ملزمان نے حریم ٹریولز کے نام سے جعلی دستاویزات بنا رکھی تھیں، ملزمان نے سرفراز، ذیشان، نعمان اور حامد کو اپنا ملازم ظاہر کیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں