منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر قطر جانے والا مسافر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(22 اکتوبر 2025): ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیر پورٹ پر جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر قطر جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پولینڈ کے لئے جاری جعلی اسٹیمپ اور پروٹیکٹر اسٹیکرز پر ملازمت کے لئے قطر جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

 ایف آئی اے کے مطابق حمزہ اسد کے پاسپورٹ پر موجود پروٹیکٹر آف امیگرانٹس اسٹیکر میں جعلسازی کی گئی تھی، ملزم نے قطر پہنچنے پر مذکورہ پروٹیکٹر کلئیرنس کو پولینڈ روانگی کے لئے استعمال کرنا تھا، ملزم کے پاس پولینڈ کا مستقل رہائشی کارڈ بھی موجود تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلسازی کا انکشاف سیکنڈ لائن آفس میں فرانزک سائنس سسٹم کے ذریعے ہوا، ملزم کو مزید کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی اسٹیمپ اور جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا تھا، گرفتار مسافروں کی شناخت لیور خان اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی میں یو اے ای جانے والے مسافر لیور خان کو مشتبہ قرار دے کر آف لوڈ کیا گیا، مسافر نے پاکستانی پاسپورٹ پر ورک ویزہ حاصل کر رکھا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں