منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک جاری کر دی، جس میں 156 انسانی اسمگلرز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہتر مستقبل کا جھانسا دے کر یورپ سمیت دیگر ممالک بھیجنے والے انسانی اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاریوں کی بارہویں ریڈ بک جاری کردی، 176 صفحات میں مشتمل ریڈ بک میں ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں 156 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں، ریڈ بک کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون کو 20، گجرانوالہ زون کو 71، فیصل آباد زون کو 12، ملتان زون کو 3 ملزمان مطلوب ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد زون کو 34، کراچی زون کو 12، بلوچستان اور کے پی زون کو دو۔ دو انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے، مطلوب ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلیک لسٹ کئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں