جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(25 ستمبر 2025): وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی اے  میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں نارتھ، سنٹرل اور ساوتھ ریجن قائم کر دیے گئے، پہلے ایف آئی اے میں نارتھ اور ساؤتھ ریجن قائم تھے۔

نارتھ ریجن میں اسلام آباد،گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہونگے، سینٹرل ریجن میں لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہونگے جبکہ ساوتھ ریجن میں کراچی، حیدر آباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل ہونگے۔

ایف آئی اے میں 2 نئے زونز بھی قائم کر دیے گئے ہیں، نئے زونز گلگت بلتستان زون اور سکھر زون کے نام سے قائم کئے گئے، گلگت بلتستان زون کا زونل آفس گلگت میں قائم کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں