اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

ایف آئی اے میں کالی بھیڑوں کے خلاف گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(6 جنوری 2026): وفاقی تحیقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) میں کالی بھیڑوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، ایف آئی اے نے خود احتسابی کے حوالے سے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے چار ماہ میں 271 افسران اور اہلکاروں کو سزائیں سنائی ہیں، ان اہلکاروں اور افسران کو سزائیں خود احتسابی کی جاری مہم کے دوران سنائی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 فیصد اہلکار بدعنوانی کے الزامات میں سزا یافتہ قرار پائے جبکہ سب سے زیادہ 37 فیصد سزائیں نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر دی گئیں، ادارے نے 74 اہلکاروں کو برطرف کیا گیا۔ جبکہ 9 کی نچلے عہدوں پر تنزلی کی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 130 اہلکاروں کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر، وزارت داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے معمولی سزائیں بھی دی گئی ہیں۔

57 افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائریاں زونل ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز نے مکمل کیں جبکہ انکوائریوں میں سزا پانے والے اہلکار کانسٹیبل سے لے کر ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے تک کے افسران تھے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں