The news is by your side.

Advertisement

کراچی:سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجر خالد راٹھور اور سینئر جنرل منیجر ماجد ملک گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن اور نیب کی مشترکہ کاروائیاں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے اینٹی کرپشن اور نیب نے سوئی سدرن گیس کے افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا، سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر پلاننگ کامران ناجی کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ڈپٹی منیجر خالد راٹھور اور سینئر جنرل منیجر ماجد ملک کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

حکام ایس ایس جی سی کے سابق جنرل منیجر زوہیر صدیقی سمیت دیگر افسران کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے ماررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر شعیب وارثی کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں