اسلام آباد : ایف ائی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے سابق آرمی چیف قمرجاویدباجوہ کے سمدھی صابرمٹھو کیخلاف انکوائری شروع کردی اور 23 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابرمٹھو ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے اور ان کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی۔
صابر حمید کو اکاؤنٹس میں مشکوک اور بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹرانزکشن پر طلب کیا گیا ہے اور 23 اکتوبر کو گیارہ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئیں۔
ایف ائی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے بتایا کہ صابر حمید کے 19 اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا، جس میں سے 14 پاکستانی اور 5 فارن اکاؤنٹس شامل ہیں، صابر حمید کے 19 اکاؤنٹس میں 5.14 بلین کی ٹرانزیکشن کی گئی ۔
ایف ائی اے نے بینک اکاؤنٹس ،بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ، صابر حمید کو ذاتی،اہلیہ اور بچوں کے نام پر پاکستان اور پاکستان سےباہرخریدی گئی غیرملکی کرنسی کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ پاکستان میں بیرون ملک آف شور کمپنیوں کا بھی ریکارڈ فراہم کیاجائے۔ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے پرقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


