جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ایف آئی اے کا پیشہ ورانہ تشخص مضبوط بنانے کیلئے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (10 فروری 2026): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا پیشہ ورانہ تشخص مضبوط بنانے کیلیے نئی یونیفارم پالیسی جاری کر دی گئی۔

ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ نئی یونیفارم پالیسی کا اطلاق امیگریشن اور انویسٹی گیشن کیڈر کے ایگزیکٹو اہلکاروں اور افسران پر ہوگا، گریڈ 17 سے 22 تک ایگزیکٹو افسران کیلیے بھی دوران ڈیوٹی یونیفارم پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نئی یونیفارم پالیسی کا مقصد ادارے میں یکسانیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ شناخت کو فروغ دینا ہے، اس اقدام سے عوامی خدمات کی انجام دہی مزید مؤثر اور منظم انداز میں یقینی بنائی جائے گی، نئی پالیسی پر عملدرآمد کیلیے باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئیں۔

کالی بھیڑوں کے خلاف گھیرا تنگ

6 جنوری 2026 کو وفاقی تحیقیقاتی ادارے میں کالی بھیڑوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا۔ ایف آئی اے نے خود احتسابی کے حوالے سے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائی۔

ایف آئی اے نے چار ماہ میں 271 افسران اور اہلکاروں کو سزائیں سنائی ہیں، ان اہلکاروں اور افسران کو سزائیں خود احتسابی کی جاری مہم کے دوران سنائی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 15 فیصد اہلکار بدعنوانی کے الزامات میں سزا یافتہ قرار پائے جبکہ سب سے زیادہ 37 فیصد سزائیں نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر دی گئیں، ادارے نے 74 اہلکاروں کو برطرف کیا گیا۔ جبکہ 9 کی نچلے عہدوں پر تنزلی کی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 130 اہلکاروں کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر، وزارت داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے معمولی سزائیں بھی دی گئی ہیں۔

57 افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائریاں زونل ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز نے مکمل کیں جبکہ انکوائریوں میں سزا پانے والے اہلکار کانسٹیبل سے لے کر ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے تک کے افسران تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں