تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

علی ظفر کو ‘بدنام کرنے کی سازش’ کرنے کا مقدمہ درج، میشا شفیع اور عفت عمر نامزد

لاہور : گلوکار و اداکار علی ظفر کو مبینہ طور پر بدنام کرنے کی سازش کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں گلوکارہ میشا شفیع، لینا غنی، حسیم الزمان، عفت عمر، ہمنا رضا، ماہم، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور فیضان رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دو سال کی انکوائری کے بعد میشا شفیع سمیت  دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا ۔ اس سے قبل ایف آئی اے نے ملزمان کو دفاع کے تین سے زائد مواقع فراہم کئے۔

گلوکارہ میشاشفیع 3 دسمبر کو ایف آئی اے میں پیش ہوئیں تاہم الزامات کو ثابت کرنے کیلئے گواہ یا ثبوت پیش نہ کرسکی، علی ظفر نے ایف آئی اے کودرخواست کی تھی کہ میشا شفیع نے منصوبے کے تحت الزام لگایا ، علی ظفر کا کہنا تھا اس سازش میں میشا شفیع،اس کی دوست اور وکیل شامل ہیں۔

اس معاملے پر علی ظفر نے گواہی میں بتایا تھا کہ یہ الزامات انہیں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے میگا کانٹریکٹ سے نکلوانے کے لیے لگائے گئے، میشا شفیع کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ وہ مشروب ساز کمپنی کا کناٹریکٹ ختم کر دیں ورنہ ان پر جنسی حراسانی کے الزامات لگا دیے جائیں گے تاہم علی ظفر دھمکی میں نہ آئے۔

جس کے بعد 19 اپریل 2018 میں میشا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹوئٹر پر علی ظفر پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور علی ظفر کو بیوریج کمپنی کے کانٹریکٹ سے نکلوا دیا۔

علی ظفر کیخلاف می ٹو مہم چلانے کیلئے بے شمار جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے، سب سے نمایاں اکاؤنٹ نیہا سہگل ون کے نام سے تھا،جو میشا کے الزام سے پچاس دن پہلے ہی بنایا گیا، اس اکاؤنٹ کے پہلے چھ فالوورز میں میشا شفیع کی وکیل نگہت داد، والدہ صبا حمید، خالہ بشریٰ حمید، دوست لیناغنی اور حسیم اززمان تھے۔

ٹویٹر، انسٹاگرام، فیس بک پرعلی ظفر اور ان کی فیملی کی کردار کشی کی گئی، علی ظفر نے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تو راتوں رات کئی اکاؤنٹس ختم کر دیے گئے۔

خیال رہے اس سے پہلے علی ظفر ہائی کورٹ میں میشا شفیع کی جانب سے دائر کیس بھی جیت چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -