The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کی قیادت میں پاکستان قائد اعظم کے وژن کی عملی تصویر بن رہا ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان قائد اعظم کے وژن کی عملی تصویر بن رہا ہے جبکہ سیکولرازم کے نام پر بننے والا بھارت تعصب،نفرت کی آگ میں جل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں متنازع بل پر  مظاہروں کے حوالے سے  اپنے بیان میں کہا پاکستان سب پاکستانیوں کا یکساں وطن ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک قائداعظم کے وژن کی عملی تصویر بن رہا ہے، رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ، ملک کی تمام اقلیتیں پاکستان سے والہانہ محبت کرتی ہیں، اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیکولرازم کے نام پر بننے والا بھارت تعصب،نفرت کی آگ میں جل رہا ہے, بھارت میں اقلیتیں سراپااحتجاج ہیں، بھارت میں اقلیتوں کو ان کی شہریت کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا بھارتی معاشرےپرہندوتواکاغلبہ ہے، گاندھی اورنہروکاہندوستان مٹتادکھائی دیتاہے، ہندوتواستان میں اقلیتوں کوبدترین تشدد،ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے اب تک پولیس سے جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، مودی سرکار کے بنائے گئے شہریت کے متنازع قانون میں مسلمانوں کےعلاوہ تمام مذاہب کے افراد کوبھارتی شہریت کاحق دیاگیا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں