اسلام آباد: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سب ٹھیک ہے پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نےچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔
یہ پڑھیں: وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دیدی
فیلڈمارشل عاصم منیر کی تعیناتی 5سال کے لیے ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
وزیراعظم نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2سال کی توسیع کی منظوری بھی دی ہے۔ توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026میں مکمل ہونے پر ہو گا۔
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


