فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین وزیردفاع کی ملاقات ہوئی، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیردفاع کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ دونوں ممالک نے دفاعی اداروں کے درمیان روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، تربیتی تعاون اور دفاعی صنعت میں شراکت داری کو وسعت دینے پر زور دیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان انڈونیشیا دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، انڈونیشیا کے وزیرِدفاع نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا کہ انڈونیشیا کے وزیردفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
انڈونیشیا نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انڈونیشیا کیساتھ مضبوط اور دیرپا دفاعی تعلقات کےعزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک مفادات میں ہم آہنگی دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مستقبل کی جنگوں سے متعلق تیاریوں اور جدت اپنانے پر زور
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


