پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی کمانڈر نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی رائل لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجہنی کی جی ایچ کیو آمد ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سعودی مہمان کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

سعودی کمانڈر سے آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون پر مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے پاکستان، سعودی عرب دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تربیت، کیپسٹی بلڈنگ اور انٹیلیجنس شیئرنگ بڑھانے پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی لینڈ فورسز کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، سعودی کمانڈر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں