اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ فیلڈمارشل عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچ گئی ہیں، جہاں سے وہ برازیل کے شہر بیلم روانہ ہوں گی تاکہ کوپ تھرٹی (COP30) ماحولیاتی سمٹ میں شرکت کر سکیں۔

برازیل کی میزبانی میں شروع ہونے والا یہ دو روزہ عالمی ماحولیاتی اجلاس دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، وزراء اور بین الاقوامی تنظیموں کے قائدین کی شرکت سے جاری ہے۔

سمٹ میں ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام، ترقی پذیر ممالک کو مالی و تکنیکی مدد، توانائی اور بھاری صنعتوں سے کاربن کے اخراج میں کمی، جنگلات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ "پاکستان کی سول اور عسکری قیادت زبردست کام کر رہی ہے، تواتر سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور دنیا میں ملک کا وقار بڑھ رہا ہے۔”

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "اگر ملک کی بہتری کے لیے آئین میں کوئی ترمیم ہو رہی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔”

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ ان کے کام کو آگے بڑھایا ہے، پنجاب کے عوام کی جانب سے جو پیار ملا، وہ میری توقع سے کہیں زیادہ ہے۔”

مریم نواز نے بھارت کے خلاف جیت پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاندار قیادت میں فوج نے زبردست کارکردگی دکھائی، دنیا اب پاکستان کو ایک نئے اور مثبت رویے کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔”

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں