جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی حملے روکنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض(7 مارچ 2026): آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں سعودی علاقوں پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سنگین سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت ان حملوں کو روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

تہران کا امن پیغام: ایرانی صدر کا ہمسایہ ممالک کو اب نشانہ نہ بنانے کا باقاعدہ اعلان

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ بلا اشتعال جارحیت نہ صرف علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ استحکام کے لیے جاری کوششوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے، جس سے تنازعات کے پرامن حل کے راستے محدود ہو جاتے ہیں۔

دونوں فریقین نے اس امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ برادر ملک ایران کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کے لیے سمجھداری کا مظاہرہ کرے گا اور موجودہ بحران کے پرامن حل کے لیے کوشاں دوست ممالک کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں