جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(5 دسمبر 2025): فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت دفاع نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن آئین پاکستان کی شق 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی 5 سال کے لیے کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ارسال کردہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔

جس کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی 5 سال کے لیے ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا۔

صدر نے فیلڈمارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و سی ڈی ایف تعیناتی کی سمری منظور کر لی

 

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں