تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

فرانس میں خوفناک جنگلاتی آگ، نقل مکانی شروع

پیرس: موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث فرانس کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے خوفناک صورت حال اختیار کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق براعظم آسٹریلیا میں ان دنوں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سخت گرمی پڑ رہی ہے، شدید ترین گرم موسم کے باعث آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دنوں جنوب مغربی فرانس کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے، جس نے اب تک تقریباً سات ہزار چار سو ہیکٹر اراضی پر موجود جنگلات کو بھسم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں شدید گرمی کی لہر

خوفناک آتشزدگی کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی بھی شروع ہوگئی ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک متاثرہ علاقے سے دس ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ جہاں آگ لگی وہ جنوب مغربی فرانس کا علاقہ دریائے گارون ہے، یہ شہر گوتھک کیتھیڈرل سینٹ آندرے کے لیے جانا جاتا ہے۔Bordezac Fire: 900 Firefighters Battle Massive Blaze in Southeast France - Bloombergاس شہر کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں اٹھارویں اور انیسویں صدی کی حویلی اور آرٹ میوزیم جیسے میوزی ڈیس بیوکس، آرٹس ڈی بورڈوموجود ہیں۔

فائر فائٹر کے مطابق آگ زبردست اور خوفناک ہے، جنگلات کی اس شدید آگ کو بجھانے کے لئے فائر فائٹرز کئی مقامات پر طیارے کے مدد پانی پھینک رہے ہیں۔

فائر فائٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر لگی یہ آگ کسی بھی وقت سمت تبدیل کرسکتی ہے۔

Comments