جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

امریکا میں‌ خوفناک آتشزدگی، 2 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ریاست جارجیا میں خوفناک آتشزدگی کے دوران 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا یہ اندوہناک واقعہ امریکا کی جنوب مشرقی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

امریکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ ٹرک اور مسافر بس میں لگی تھی جس پر قابو پانے کےلیے حادثہ رونما ہونے کے کچھ دیر بعد ہی فائر فائٹر عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بس اور ٹرک میں تصادم کے بعد ٹرک سے غیر شناخت شدہ محلول خارج ہوا جس میں آگ بھڑکی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے جائے وقوعہ پر موجود دیگر گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا۔


یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکی شہر نیویارک میں عمارت میں کچن کا چولہا نہ بند کرنے کے باعث آتشزدگی سے 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ اسی شہر میں اس سے قبل بھی ایک رہائشی مکان میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں