ماسکو : فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو ہراکر فائنل میں جگہ بنالی، میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، فائنل میں اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈکپ 2018 کے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو ہرادیا، فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل 15جولائی کو فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلاجائے گا۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو1 سخت مقابلے کے بعد1-2سے شکست دی، سیمی فائنل شروع سے ہی دلچسپ رہا تاہم کروشیا نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل پیش کیا مگر انگلینڈ کی جانب سے کیرین ٹری پیئر نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
دوسرے ہاف کے آخری مراحل میں کروشیا نے گول کر کے انگلینڈ کی برتری ختم کر دی، بعد ازاں دونوں ٹیموں کےدرمیان میچ مقررہ وقت میں1-1گول سے برابر رہا، کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ فیصلہ کن گول کروشیا کے کھلاڑی ماریو نے کیا۔
یاد رہے کہ14جولائی کو تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئےانگلینڈ اور بیلجیئم کا مقابلہ ہوگا، کروشیا کی ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے ۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔