The news is by your side.

Advertisement

فٹبال ورلڈکپ 2022 کا شیڈول جاری

دوحہ: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈکپ 2022 کا شیڈول جاری کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفا کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ 2022 کا آغاز اکیس نومبر سے ہوگا اور میزبان ٹیم افتتاحی میچ کھیلے گی۔

فیفا شیڈول کے مطابق 21 نومبر سے 2 دسمبر تک روزانہ چار میچز کھیلے جائیں گے، دو سیمی فائنل 13 اور چودہ دسمبر جبکہ ایونٹ کا فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق گروپ راؤنڈ کا پہلا میچ مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے، دوسرا شام چار ، تیسرا 7 اور آخری میچ دس بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈکپ، قطر میں دنیا کا پہلا 5 اسٹاراسٹیڈیم تیار

گروپ راؤنڈ کے آخری میچز 6 اور 10 بجے کھیلے جائیں گے۔ تین سے چھ دسمبر تک پری کوارٹر فائنل، نو اور دس دسمبر کو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ 2022 میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی قطر کرے گا، اس ضمن میں وہاں کی حکومت نے وسیع پیمانے پر اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں