The news is by your side.

Advertisement

لیونل میسی نے 5ویں دفعہ فیفا کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا

زیورخ : سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں فیفا ایوارڈز کا انعقاد ہوا، ارجینٹینا کے لیونل میسی پانچویں دفعہ بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

سوئٹزلینڈ کے شہر زیورخ میں فیفا ایوارڈز کی رنگین شام سجی، دنیائے فٹ بال کے ستاروں نے تقریب میں شرکت کر کہ چار چاند لگا دیئے، فیفا ایوارڈ کیلئے ارجنٹینا کے لیونل میسی پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور برازیل کے نیمار کے درمیان مقابلہ تھا۔

میسی پانچویں دفعہ فیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

میسی آخری دفعہ دو ہزار بارہ میں بہترین کھلاڑی رہے تھے، امریکہ کی کارلی لوئڈ بہترین ومن کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

مینز فٹبال ٹیم کے بہترین کوچ کا اعزاز برسلونا کے لوئس اینرک نے جیتا، ومنز فٹبال ٹیم کی بہترین کوچ کے ایوارڈ سے امریکہ کی جل ایلس کو نوازا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں