جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ورلڈ کلب کپ کیلئے فیفا نے ریفریز کے ناموں کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : فیفا کے ریفریز کی کمیٹی نے فروری 2021 میں فیفا ورلڈ کلب کپ مقابلوں کے لئے ریفریز کے ناموں کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے جاری کیے جانے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے سات ریفریز اور 12 معاون ریفریز کا انتخاب کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ سات ویڈیو اسسٹنٹ ریفریز بھی منتخب گئے ہیں۔

ریفریز میں ایک اماراتی ریفری محمد عبداللہ حسن اور معاون ریفریز میں دو اماراتی محمد الھمادی اور حسن المھیری شامل ہیں – ریفریز کی ٹیم برازیلین ریفری ایدینا الوس باتستا کی قیادت میں ورلڈ کلب کپ میچز میں حصہ لیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اس رحجان کے تحت کیا گیا ہے جو کہ بھارت میں2017 کو ہونے والے فیفا انڈر17 ورلڈ کپ کے موقع پر اپنایا گیا تھا جب سوئس ریفری استر ستوبلی نے ایک میچ منعقد کرایا تھا جبکہ اس کے بعد یوروگوائے کے ریفری کلوڈیا اومبیریز نے برازیل میں2019 کو انڈر17 ورلڈ کپ کو منعقد کرایا تھا۔

کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منتخب کئے گئے ریفریز مقابلے کے میچز شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل حتمی تیاریوں میں شریک ہوں گے جس میں ان کی حفاظت کیلئے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

فیفا کلب ورلڈ کپ ایک سے 11 فروری 2021 کو شروع ہورہا ہے جس میں سات کلب شریک ہونگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں