جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

فیفا نے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن پر جرمانہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا نے اسرائیلی فٹبال ایسوسی ایشن کو امتیازی سلوک اور نسل پرستی پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کو متعدد خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیدیا۔

فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے کارروائی فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کی درخواست پر شروع کی گئی، اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن امتیازی سلوک اور کھیل کے اصولوں کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی۔

یہ پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ: ایران کے میچز امریکا سے منتقل ہوں گے یا نہیں؟ فیفا نے جواب دے دیا

اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن پر  1 لاکھ 90 ہزار ڈالرز  جرمانہ بھی عائد کردیا گیا، ساتھ ہی اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کو سخت وارننگ جاری کردی گئی۔

کمیٹی نے 3 ہوم میچز میں امتیازی سلوک کے خلاف نمایاں بینر  آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں