ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

فیفا نارملائزیشن کمیٹی کا فٹبال کمیونٹی کےنام کھلاخط

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا نارملائزیشن کمیٹی نےفٹبال کمیونٹی کےنام کھلاخط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی پاکستان میں فیفاکی نمائندہ ہے نارملائزیشن کمیٹی ملک ‏میں انتخابی عمل کومکمل کرنےکیلئےکوشاں تھی، ‏

خط کے مطابق نارملائزیشن کمیٹی کی کوشش ہےجلدسےجلدانتخابی عمل مکمل ہو، 27مارچ ‏کےواقعہ سےفٹبال بحالی، انتخابی عمل کوشدیدنقصان پہنچا جب کہ فیفاہاؤس کی پوزیشن واپس نہ ‏کیےجاناافسوسناک امرہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 27مارچ اوراس کےبعدکےواقعات سےفٹبال کونقصان پہنچاہے، ویمن ‏فٹ بال چیمپئن شپ کامنسوخ ہوناافسوس ناک امرہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فٹبال اور فٹ بالرزکیلئےنارملائزیشن کمیٹی کی نیک خواہشات ہیں۔
واضح رہے کہ فیفا نارملائزیشن کمیٹی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے درمیان تنازع تو چل ہی رہا ‏تھا لیکن اب یہ تنازع کھیل کی سرگرمیوں پر بھی رکاوٹ بننے لگا ہے، ماشا یونائیٹڈ اور ہائی لینڈرز ‏کے درمیان آج ہونے والا پہلا سیمی فائنل منسوخ ہوگیا۔

ڈیڈ لائن گزرتے ہی نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں ٹیموں نے میچز کھیلنے سے انکار کردیا ہے، ‏کہیں فیفا پابندی نہ لگادے نیپالی کھلاڑیوں نے بھی پاکستانی ٹورنامنٹ کھیلنے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ نیپالی کھلاڑی چیمپئن شپ میں ماشا یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی لینڈرز ایف سی کو بھی پابندی کا ڈڑ ہے، اسی لیے اشفاق حسین گروپ ‏بھی ایونٹ کھیلنے انکاری ہے جبکہ سیالکوٹ ایف سی اور دیا ویمینز ایف سی کی ٹیمیں پہلے ہی ‏کھیلنے سے انکار کرچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں