(23 جنوری 2026): سوئس و اطالوی فٹ بال ایڈمنسٹریٹر اور فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے پاکستان جلد آنے کا اعلان کردیا، ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔
جیانی انفنٹینو نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نئے صدر آئے ہیں جو زبردست کام کررہے ہیں، پاکستان فٹبال کا ایک عظیم ملک ہے۔
جیانی انفنٹینو کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پاکستان ایشیا کی ٹیم بنے، اس کیلئے کام بھی کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


