جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

فیفا نے ملائیشین فٹ بال ایسوسی ایشن کے گرد گھیرا تنگ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا کی جانب سے ملائیشیا کے 7 کھلاڑیوں کی معطلی کے بعد فٹبال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا کے اندرونی نظام کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیفا کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے ان 7 کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر جعلی یا تبدیل شدہ دستاویزات استعمال کرکے ملائیشیا کی نمائندگی کے لیے اہلیت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہیں 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ تمام کھلاڑی ایشین کپ 2027 کے کوالیفائر میں جون میں ہونے والے میچ میں ویتنام کے خلاف ملائیشیا کی 4-0 کی جیت میں شامل تھے۔

فیفا اپیل کمیٹی نے حکم دیا ہے کہ فوری طور پر ایف اے ایم کے اندرونی آپریشنز کی تحقیقات کی جائیں تاکہ پتہ چل سے کہ دستاویزات میں جعل سازی کس نے کی؟ اس کے علاوہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ آیا ایسوسی ایشن کے اندرونی احتساب اور گورننس کا نظام مؤثر ہے یا نہیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی طے کیا جائے گا کہ ایف اے ایم اہلکاروں کے خلاف اضافی کارروائی کی ضرورت پڑے گی یا نہیں۔

ملک بھر میں اس معاملے پر شدید ردِعمل سامنے آرہا ہے، جہاں شائقین اور قانون سازوں نے ایف اے ایم سمیت نیشنل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور وزارتِ داخلہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ ! امریکا کے ویزے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان

اس حوالے سے ایف اے ایم نے گزشتہ ماہ اپنے سیکریٹری جنرل کو معطل کرکے ایک آزاد کمیٹی بھی قائم کردی تھی۔

فیفا نے اس جعلسازی پر ملائیشیا کی فٹ بال ایسوسی ایشن پر 3 لاکھ 50 ہزار سوئس فرانک جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جبکہ حال ہی میں ان کی اپیلوں کو بھی مسترد کردیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں