The news is by your side.

Advertisement

فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ پھر ناکام، بیلجیم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی

ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کا تیسری پوزیشن کا میچ بیلجیم کے نام رہا۔

تفصیلات کے مطابق فٹ بال کے عالمی میلے میں آج بیلجیم اور انگلینڈ مدمقابل آئے، دونوں ٹیمیں گروپ اسٹیج میں بھی ٹکرائی تھیں، جہاں بیلجیم نے فتح اپنے نام کی تھی۔

اس بار بھی بیلجیم شروع سے غالب رہا اور ابتدائی لمحات میں ہی میں گول داغ دیا۔ یہ گول تھامس ملز نے اسکور کیا۔ پہلے ہاف کا اختتام ایک صفر پر ہوا۔

دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے برتری برابر کرنے کی کوشش کی، مگر بیلجیم نے جوابی حملے میں ایک اور گول اسکور کر دیا۔ اس بار ایڈن ہیزرڈ نے گول اسکور کیا، یوں انگلینڈ کی واپسی کے تمام امکانات معدوم ہوگئے۔

یاد رہے کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کو کروشیا، جب کہ بیلجیم کو فرانس کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

عالمی مقابلے کا فائنل اتوار کے روز کروشیا اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ اس ورلڈ میں کئی اپ سیٹ ہوئے اور بڑے بڑے برج الٹ گئے۔


فرانس فیفا ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں پہنچ گیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں