The news is by your side.

Advertisement

فیفا ورلڈ کپ 2018: اسپین نے ایران کو 0-1 سے شکست دے دی

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آج کھیلے جانے والے میچ میں اسپین نے ایران کو 0-1 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، آج بھی تین میچز کھیلے گئے جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں اسپین نے ایران کو ایک سفر سے شکست دی، میچ کا واحد گول اسپین کی جانب سے ڈیگو کوسٹا نے کیا۔

قبل ازیں فیفا ورلڈ کپ کے آج ہونے والے دیگر مقابلوں میں پرتگال نے مراکش اور یوروگوائے نے سعودی عرب کو شکست دی، یاد رہے کہ مراکش کو ایران کے خلاف اپنے اولین میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ پرتگال اور اسپین کا میچ تین تین سے برابر رہا تھا۔

میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں پرتگال اور مراکش کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں مراکش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


فیفا ورلڈ کپ 2018: پرتگال اور یوروگوائے کے اسٹار کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو فتح دلا دی


میچ کا اکلوتا گول پرتگال کی جانب سے سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے داغا، ریال میڈرڈ سے کھیلنے والے رونالڈو نے میچ کے چوتھے منٹ میں گول اسکور کیا، یہ رونالڈو کا ورلڈ کپ میں چوتھا گول تھا۔

آج دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں‌ سعودی عرب اور یوروگوائے کے مابین کھیلا گیا، اس میچ میں‌ بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی سوارز کے شان دار گول کے طفیل یوروگوائے نے فتح‌ حاصل کی۔

اگرچہ سعودی عرب کی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، مگر وہ یوروگوائے کی برتری ختم نہیں‌ کر سکی اور ورلڈ کپ مقابلوں سے باہر ہوگئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں