جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026: انگلش ٹیم کا سامان چُرانے کے الزام میں 2 افراد گرفتار، فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر کے ان پر فردِ جرم بھی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا آنے والی انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے مصطفیٰ سالک اور عرفان کمال نامی دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے مبینہ طور پر چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا جس کے بعد ان پر مقدمہ درج اور فردِ جرم عائد کی گئی۔

اس معاملے پر متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے چوری ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً 18 ہزار امریکی ڈالر ہے جس میں انگلینڈ ٹیم کی کٹس اور دیگر ضروری آلات شامل تھے۔

یہ سامان اس وقت چوری کیا گیا جب اسے فلوریڈا میں قائم انگلینڈ کے تربیتی کیمپ سے کینساس سٹی میں واقع ورلڈ کپ بیس کی جانب منتقل کیا جا رہا تھا۔

ریاستی قانون کے تحت اس جرم میں ملوث افراد کو زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

امریکا میں انگلینڈ فٹبال ٹیم کا ٹریننگ کا سامان چوری

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں