ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

کینیڈا، میکسیکو اور امریکا، تینوں میزبان ملک فیفا ورلڈ کپ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا (7 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا تینوں میزبان پری کوارٹر فائنل مرحلے میں میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیم سے امریکا کی بڑی شکست کے بعد میگا ایونٹ کی تینوں میزبان ٹیمیں ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہیں اور ان کے ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔۔

امریکا کی ٹیم جو کوارٹر فائنل سے قبل ہی صدر ٹرمپ کی درخواست پر فیفا کے امریکی کھلاڑی کی سزا معاف کرنے پر متنازع ہو گئی تھی۔ تاہم ٹرمپ کارڈ بھی اس کو نہ بچا سکا اور چار صفر کی ذلت آمیز شکست ہوئی۔

کوارٹر فائنل میں سب سے پہلے کینیڈا کی ٹیم مراکش سے با آسانی تین صفر کی شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی تھی۔

بعد ازاں انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد دوسری میزبان ٹیم میکسیکو کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور میکسیکو کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

سمپسنز کی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کی پیشگوئی وائرل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں