بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(6 دسمبر 2025): فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل ڈرا (گروپس اور میچوں کی تقسیم) کا اعلان واشنگٹن ڈی سی میں ہو گیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا میگا ایونٹ پہلی بار 48 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، جو پہلے 32 ٹیموں سے دگنا ہے، ٹورنامنٹ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک کھیلے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب تین ممالک مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے جبکہ 1970 اور 1986 کے بعد میکسیکو تیسری بار میزبان کررہا ہے۔

ٹرمپ کو فیفا کے پہلے امن ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ہر گروپ سے پہلی دو ٹیمیں (24 ٹیمیں) براہ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی، جبکہ تیسری اور چوتھی ٹیموں میں سے 8 بہترین ٹیمیں (32 ٹیموں میں سے) شامل ہوں گی۔

یہ مقابلے16 شہر، جن میں سے 11 امریکا میں، 2 کینیڈا میں، اور 3 میکسیکو میں ہوں گے، فائنل میچ میٹ لائف اسٹیڈیم (نیو جرسی) میں ہوگا۔

علاوہ ازیں فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ سے نواز دیا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ فیفا کے صدر نے دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں