ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینساس (12 جولائی 2026): دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر اگلے مرحلے میں قدم رکھ لیا جب کہ سوئٹزرلینڈ کو خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔

پہلا گول ارجنٹینا کے الیکسس میک الیسٹر میچ کے دسویں منٹ میں کیا، سوئٹزرلینڈ نے یہ برتری ختم کرنے کی کوشش کی، تاہم ارجنٹینا کے مضبوط دفاع نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا اور پہلا ہاف ارجنٹینا کی ایک، صفر کی برتری پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف میں سوئٹزرلینڈ کو کامیابی مل گئی اور میچ کے 67 ویں منٹ میں ڈین ڈوئے نے گول کر کے ارجنٹینا کی برتری کو ختم کر دیا۔ چند منٹ بعد سوئس کھلاڑی بریل ایمبولو نے 72 ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

تاہم میچ ریفری نے فاؤل قرار دے کر گول کو غیر قانونی قرار دے دیا جب کہ ایمبولو کو ریڈ کارڈ بھی دکھایا۔

میچ مقررہ وقت تک ایک ایک سے برابر رہا، جس کے بعد انجری ٹائم میں اس کا فیصلہ ہوا۔

 

 

Image

میچ کے 112 ویں منٹ میں جولین الواریز نے ارجنٹینا کی جانب سے دوسرا گول داغا جب کہ آخری لمحات میں مارٹینز نے تیسرا گول کر کے برتری تین صفر کر دی اور اسی نتیجے پر میچ اختتام پذیر ہوا۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں