امریکا (16 جولائی 2026): سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے والی ارجنٹینا کی ٹیم فیصلہ کن میچ سے قبل ہی بڑی مشکل میں پھنس گئی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا دوسرا سیمی فائنل روایتی حریفوں ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان ہوا، جو دفاعی چیمپئن نے سخت مقابلے کے بعد دو تین سے جیت کر خود فائنل کا ٹکٹ کٹایا جب کہ انگلش ٹیم کو باہر کا راستہ دکھایا۔
میگا ایونٹ کا فائنل میچ اتوار کو ہوگا، تاہم اس فیصلہ کن میچ سے قبل ارجنٹینا کی پوری ٹیم ہی بڑی مشکل میں پھنس گئی ہے، اور اس کی وجہ میچ کے بعد میدان میں ’’سیاسی نوعیت کے بینر‘‘ کو آویزاں کرنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میچ میں فتح کے بعد مڈ فیلڈر جیووانی لو سیلسو اور دفاعی کھلاڑی نکولاس اوتامندی نے ’مالویناس ارجنٹینا کا حصہ ہے‘ لکھا ہوا بینر اٹھا کر جشن منایا جس پر تنازع کھڑا ہو گیا۔
La bandera que mostró Lo Celso 🇦🇷pic.twitter.com/Sv2fbSs6UH
— En Una Baldosa (@enunabaldosa) July 15, 2026
رپورٹس کے مطابق یہ بینر فاکلینڈ جزائر سے متعلق ارجنٹینا کے دعوے کی نمائندگی کرتا ہے۔
فیفا اور انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ کے قوانین کے مطابق میچز کے دوران سیاسی نعروں، علامات اور بینرز کی نمائش ممنوع ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں کھلاڑیوں یا ٹیم کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
تاہم ارجنٹینا کی نائب صدر وکٹوریہ ویارویل نے سوشل میڈیا پر اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مالویناس ارجنٹینا کا ہے‘، اس بینر کو اسٹیڈیم میں لانے سے روکا گیا تھا لیکن یہ دعویٰ ہمارے خون میں دوڑتا ہے اور ہم اسے اپنے دل میں رکھتے ہیں۔
مالینوس تنازع کیا ہے؟
مالویناس وہ نام ہے جو ارجنٹینا فاکلینڈ جزائر کے لیے استعمال کرتا ہے۔ یہ برطانوی زیرِ انتظام علاقہ ارجنٹینا کے مشرقی ساحل سے تقریباً 480 کلو میٹر دور واقع ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ان جزائر کی خود مختاری کا تنازع 19 ویں صدی سے چلا آ رہا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل: دنیا میں 5 سال قبل کی گئی پیشگوئی کا چرچا، نصف درست ثابت ہو چکی!


