امریکا (14 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے روز گروپ ڈی میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ترکیہ کو دو صفر سے زیر کر کے فاتحانہ آغاز کیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں اور تیسرے روز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا اور ترکیہ کے درمیان مقابلہ ہوا، جو آسٹریلیا کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیسٹوری نے میچ کے 27 ویں منٹ میں پہلا گول کیا، دوسرا گول میٹ کاف نے 75 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
ترکیہ کی جانب سے مخالف گول پوسٹ پر کئی حملے کیے گئے تاہم وہ ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہے۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دی تھی جب کہ قطر اور سوئٹزرلینڈ کا میچ ایک ایک سے برابر رہا تھا۔
28 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے والی اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو ہرا دیا


