بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026: آسٹریا نے اردن کو 3-1 سے ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا (17 جون 2026): رواں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پانچویں روز کھیلے گئے ایک میچ میں آسٹریا نے اردن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ بدھ کو میگا ایونٹ کے پانچویں روز گروپ جے کے میچ میں آسٹریا نے اردن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

آسٹریا کی جانب سے پہلا گول اسکمڈ نے، دوسرا یزان العرب نے اور تیسرا گول مارکو نے کیا جب کہ اردن کی جانب سے واحد گول علی الوان کی جانب سے آیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد الجزائر کو 0-3 سے شکست دی تھی۔ کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔

ایک اور میچ میں ناروے نے ایرلنگ ہالینڈ کے 2 گول کی بدولت عراق کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی پہلی ہیٹ ٹرک، لیونل میسی نے کارنامہ انجام دے دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں