نیو جرسی (14 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے روز گروپ سی میں کھیلا گیا برازیل اور مراکش کا دل چسپ میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔
برازیل سے جس طرح شائقین فٹبال کو توقعات تھیں، وہ اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق عمدہ کھیل پیش نہیں کر سکا، لیکن حاصل کردہ ایک پوائنٹ اس کے لیے قابل اطمینان ہو سکتا ہے۔
جب کہ مراکش، جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ آج کا میچ ہار جائے گا، نے ثابت کر دیا ہے کہ 2022 کی اس کی کامیابی محض ایک عارضی یا اتفاقی کارکردگی نہیں تھی۔
A thrilling draw. 🤩#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 14, 2026
برازیل کی جانب سے ونشس جونیئر نے 32 ویں منٹ میں گول کیا، جب کہ مراکش کی جانب سے اسماعیل سائبری نے پہلے ہاف میں گول کر کے میچ کو کسی حد تک سنسنی خیز بنا دیا تھا۔ پہلے ہاف میں مراکش نے اچھی کارکردگی دکھائی اور حریف ٹیم کے پنالٹی باکس میں بار بار داخل ہوتے رہے، لیکن دوسرے ہاف میں 65 ویں منٹ تک اس کے اعداد و شمار صفر شاٹس اور صفر ٹچز رہے۔
فیفا ورلڈ کپ : 3 کامیاب پیشگوئی کرنے والے ریاضی دان نے نئے چیمپئن کا نام بتا دیا
اسٹارز سے سجی برازیلی ٹیم کو 1-1 کے برابر مقابلے پر روکنے کی صلاحیت بتاتی ہے کہ مراکش کی ٹیم میں بہتری آ چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ میچ کے ابتدائی حصے میں مراکش کا غلبہ رہا۔ تاہم جیسے ہی دوسرا ہاف شروع ہوا، برازیل نے وہ خصوصیات دکھانا شروع کر دیں جن کی وجہ سے اسے ٹورنامنٹ جیتنے کے مضبوط امیدواروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
قطر سوئٹزرلینڈ میچ کا نتیجہ
فیفا ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں قطر اور سوئٹزرلینڈ کا میچ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا، سوئٹزرلینڈ کی جانب سے میچ کا پہلا گول بریل امبولو نے اسکور کیا، جس کے جواب میں قطر کے بولم خوخائی نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔
ہیٹی اسکاٹ لینڈ میچ
ہیٹی اور اسکاٹ لینڈ کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو صفر ایک سے شکست دے دی ہے۔ آج آسٹریلیا ترکیہ سے اور جرمنی کراکاؤ سے ٹکرائے گا۔ فیفا ورلڈ کپ میں ویک اینڈ پر 5 میچ کھیلے جا رہےہیں۔ جمعے کی رات کھیلے گئے مقابلے بھی ایکشن سے بھرپور رہے۔ امریکا نے 4 ایک سے پیراگوائے کو شکست دی۔ جب کہ کینیڈا اور بوسنیا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔


