ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ: 31 میں سے 27 میچوں کی درست پیشگوئی کرنے والی ’’بلی‘‘ !

اشتہار

حیرت انگیز

(8 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز لمحات کے دوران سوشل میڈیا پر میچوں کی درست پیشگوئی کرنے والی بلی کی دھوم ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اب صرف 7 میچز باقی رہ گئے ہیں۔ اب تک کھیلے گئے میچز سے متعلق کئی پیشگوئیاں سامنے آئیں، جن میں سے کچھ درست اور کچھ غلط ثابت ہوئیں۔

تاہم اس وقت سوشل میڈیا پر ایسی بلی کی دھوم ہے، جس نے فیفا ورلڈ کپ کے 31 میں سے 27 میچوں کی درست پیشگوئی کی ہے، جس میں ارجنٹینا کی مصر کیخلاف جیت بھی شامل ہے۔

یہ بلی ’’دی کیٹ‘‘ نئے شادی شدہ جوڑے کی پالتو بلی ہے، چین سے تعلق رکھنے والی لنکا لن اور آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک نے 2024 میں اس کو گود لیا تھا۔

جوڑے نے ایک دن یوں ہی ’’دی کیٹ‘‘ سے میچ کی فاتح ٹیم کا پوچھا اور پیشگوئی درست ہونے پر یہ شوق بن گیا۔ بلی کے سامنے میچ کھیلنے والی ٹیموں کے پرچم رکھے جاتے اور وہ جس پرچم کو چھوتی وہی فاتح ٹیم ہوتی ہے۔

اس حوالے سے بلی کی مالکن لنکا نے بتایا کہ ہم دونوں فیفا ورلڈ کپ میں کسی خاص ٹیم کے حامی نہیں، اس لیے ٹورنامنٹ کے دوران بلی سے پوچھتے ہیں کہ ہمیں کس ٹیم کی حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ 31 میں سے 27 میچز کی پیشگوئیاں درست ہونے پر اب ہم بہت پرجوش ہیں کہ کیٹ آگے کیا پیشگوئی کرتی ہے اور ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کس کو بتاتی ہے۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں