امریکا (18 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جمعرات کو کھیلے گئے ایک میچ میں کولمبیا نے ازبکستان کو شکست دے دی۔
دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ جمعرات کو آٹھویں روز گروپ کے کا میچ کولمبیا اور ازبکستان کے درمیان کھیلا گیا، جو کولمبیا نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے اپنے نام کیا۔
کولمبیا کی جانب سے پہلا گول ڈینیئل منوز، دوسرا لوئس ڈیاز نے جبکہ تیسرا گول جمینٹن نے کیا۔
پہلے ہاف میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم دوسرے میچ میں کولمبیا نے تجربے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والی ازبکستان ٹیم کے خلاف جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے دو گول داغے۔
میچ میں ازبکستان نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کی کوشش کی لیکن کولمبین کھلاڑیوں نے ازبک کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی۔
A Colombia win closes out the first set of group matches. 🫡#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 18, 2026
واضح رہے کہ آج ہی گروپ کے میں پرتگال اور کانگو کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ تاہم عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو کا جادو نہ چل سکا اور میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
ایک اور میچ میں انگلینڈ نے کروشیا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔


