کراچی (4 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ بننے جا رہا ہے اور فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔
دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا 11 جون سے آغاز ہو رہا ہے اور ٹرافی جیتنے کی یہ جنگ 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے میدانوں میں جاری رہے گی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 میگا ایونٹ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، جس میں پہلی بار 48 ٹیمیں ایک ٹرافی کے لیے میدانوں میں جنگ لڑیں گی اور 1248 کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔
اگلے ہفتے شروع ہونے والا ورلڈ کپ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور میکسیکو کے گیلرمو اوچوا کے لیے بھی یادگار ہوگا کہ وہ اپنے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
اس بار چار ملک کیپ ورڈے، کوراساؤ، اردن اور ازبکستان پہلی بار ورلڈکپ میں شامل ہیں۔ فیفا کے گلوبل فٹبال ڈیویلپمنٹ کے سربراہ اور آرسنل کے سابق مینیجر آرسین وینگر کا ماننا ہے کہ ٹیموں کی تعداد بڑھانا فٹبال کی ترقی کے لیے ایک قدرتی عمل ہے۔
نئے فارمیٹ کے تحت 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں براہِ راست اگلے مرحلے میں پہنچیں گی، جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی 8 بہترین ٹیموں کو بھی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی ملے گی۔
اس طرح پہلی مرتبہ راؤنڈ آف 32 کھیلا جائے گا جس کے بعد روایتی انداز میں ناک آؤٹ میچز، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔
fifa world cup 2026 matches complete schedule
View this post on Instagram
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



