اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026: انگلینڈ نے کروشیا کو ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس (18 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آٹھویں روز گروپ ایل کے میچ میں انگلینڈ نے کروشیا کو چار دو سے ہرا دیا۔

دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ جمعرات کو آٹھویں روز ٹیکساس میں گروپ ایل کا میچ انگلینڈ اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جو انگلینڈ نے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔

میچ کا پہلا ہاف سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیموں نے جم کر مقابلہ کیا، تاہم دوسرے ہاف میں انگلینڈ کا کروشیا کے خلاف پلہ آغاز سے ہی بھاری رہا۔

انگلش ٹیم کو پہلی برتری بارھویں منٹ میں ملی جب پنالٹی پر کپتان ہیری کین نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

میچ کے 36 ویں منٹ میں کروشیا کے مارٹن نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ تاہم یہ برابری زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور صرف 6 منٹ بعد ہیری کین نے قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے پھر گول کر کے انگلینڈ کو برتری دلا دی۔

ہاف ختم ہونے سے چند سیکنڈ قبل پیٹر موسیٰ نے کروشیا کیلیے دوسرا گول کر کے مقابلہ دو، دو سے برابر کر دیا۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں انگلش ٹیم نے کروشیا پر دباؤ بڑھایا جس کے نتیجے میں 47 ویں منٹ میں جوڈ بیلہنگم اور 85 ویں منٹ میں رشفورڈ نے گول کر کے مقابلہ چار دو سے اپنی ٹیم کے حق میں کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں