ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

امریکا میں انگلینڈ فٹبال ٹیم کا ٹریننگ کا سامان چوری

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے موجود انگلینڈ فٹبال ٹیم کا ٹریننگ کا سامان چوری ہوگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے ٹریننگ بوٹس اور فٹبالز فلوریڈا سے کینساس منتقلی کے دوران وین سے چوری ہوئی ہیں۔

سامان ہفتے کو اسکواڈ کی آمد اور ٹریننگ کے آغاز سے پہلے امریکی ریاست فلوریڈا سے کنساس شہر پہنچایا جانا تھا۔

امریکی شہر کنساس سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے، جس کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سامان کی چوری انگلینڈ کی کروشیا کے خلاف میچ کی تیاریوں کو متاثر کرسکتی ہے۔

یہ پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: امریکا کے ہاتھوں پیراگوائے کو زبردست شکست

واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 18 جون کو کروشیا کے خلاف کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں