ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

’’ارجنٹینا یا اسپین‘‘ فٹبال کی دنیا کا نیا حکمراں کون؟ فیصلہ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک (19 جولائی 2026): ارجنٹینا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا یا اسپین فٹبال کی دنیا پر حکمرانی کرے گا فیصلہ آج رات فائنل میں ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا مقابلہ فائنل میچ آج رات نیوجرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور یورو چیمپئن اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہونے والے اس مقابلے، لیونل میسی اور لامین یامال کو مدمقابل دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے شائقین فٹبال بے چین ہیں۔

دونوں ٹیمیں اس سے قبل ورلڈ کپ میں صرف ایک بار مدمقابل آئیں۔ 1966 میں ارجنٹینا نے اسپین کو دو ایک سے ہرایا تھا۔

انٹرنیشنل فرینڈلی میچز میں مجموعی طور پر ارجنٹینا اور اسپین میں 14 میچز کھیلے گئے۔ جس میں دونوں نے چھے چھے بار کامیابی سمیٹی۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ارجنٹینا اور دوسرے نمبر کی اسپین کے میدان میں مقابلے بتاتے ہیں کہ آج دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔

لیونل میسی نے میگا ایونٹ میں 8 گول کر رکھے ہیں جب کہ لامین یامال ایک گول کے باوجود شائقین کی توجہ اور ہسپانوی فینز کی امیدوں کا مرکز ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ورلڈ کپ فائنل دیکھنے میٹ لائف اسٹیڈیم پہنچیں گے اور جس نے بھی میدان مارا، اس فاتح ٹیم کو ٹرافی بھی دیں گے۔

کیا لیونل میسی اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ارجنٹینا کو مسلسل دوسری بار چیمپئن بنائیں گے اور اپنا ممکنہ آخری ورلڈ کپ یادگار بنائیں گے، یا پھر لامین یامال کا جادو چلے گا اور وہ اسپین کو یورو کے بعد دنیائے فٹبال کا بھی حکمران بنائیں گے۔ یہ سب دیکھنے کے لیے صرف چند گھنٹے ہی باقی ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں