ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ’’19‘‘ کا دلچسپ اور حیرت انگیز چکر کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (19 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آج ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا بڑے میچ میں ’’19‘‘ نمبر کر دلچسپ اور حیران کن چکر جانیے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آج نیویارک کے شہر نیوجرسی میٹ لائف اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور 2010 کی چیمپئن اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شائقین لیجنڈری لیونل میسی اور نوجوانوں کے اسٹار فٹبالر لامین یامال کو مدمقابل دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

تاہم میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ میں ’’19‘‘ کا ہندسہ اہمیت اختیار کر گیا ہے اور اس کا دلچسپ چکر مذکورہ دونوں اسٹار فٹبالر کے گرد گھومتا ہے۔

اس دلچسپ چکر کی بات کریں تو اس کا آغاز ’’19‘‘ سال قبل بارسلونا میں ہوا، جہاں نوجوان لیونل میسی اور پانچ ماہ کے بچے لامین یامال کی دلچسپ ملاقات ہوئی۔

لیونل میسی جو اس وقت سپر اسٹار فٹبالر نہیں بلکہ فٹبال کے میدان میں اپنی پہچان بنانے کی کوششوں میں تھے اور بارسلونا کے لیے کھیلتے تھے۔

’’19‘‘ سال قبل لمبے بالوں والے نوجوان میسی نے بارسلونا میں یونیسیف کے پروگرام کے تحت ایک چھوٹے بچے کو نہلایا اور گود میں اٹھایا۔ اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ یہ بچہ کوئی اور نہیں آج کا لامین یامال ہے۔

میسی اور بے بی یمال کی 19 سال قبل لی گئی یہ وائرل تصویر اصلی ہے؟

اس وقت لیونل میسی نے ’’19‘‘ نمبر کی جرسی پہن رکھی تھی، وہ نہ صرف بارسلونا کی نمائندگی کرتے ہوئے ’’19‘‘ نمبر کی جرسی پہنتے تھے بلکہ اپنا پہلا فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے جب ارجنٹینا کی جانب سے 2006 میں میدان میں اترے تب بھی انہوں نے اسی نمبر کی جرسی پہن رکھی تھی۔

لامین یامال نے چند دن قبل ہی اپنی ’’19‘‘ ویں سالگرہ منائی ہے اور اب وہ بارسلونا کی نمائندگی کرتے ہوئے ’’19‘‘ نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔

Image

آج جب دونوں ٹیمیں فائنل کھیلنے کے لیے میدان میں اتریں گی تو وہ تاریخ بھی ’’19‘‘ جولائی ہوگی اور لامین یامال نے جس نمبر کی جرسی پہنی ہوگی، اس پر بھی ’’19‘‘ ہی درج ہوگا۔

’’ارجنٹینا یا اسپین‘‘ فٹبال کی دنیا کا نیا حکمراں کون؟ فیصلہ آج ہوگا

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں